پنجاب کا قبضہ مافیا بہت مضبوط اوراس نے ہر طرف پنجے گاڑے ہوئے ہیں ،لاہور میں 50 ارب کی زمین پر قبضہ ہو چکا : مہرین انور راجہ

پنجاب کا قبضہ مافیا بہت مضبوط اوراس نے ہر طرف پنجے گاڑے ہوئے ہیں ،لاہور میں ...
 پنجاب کا قبضہ مافیا بہت مضبوط اوراس نے ہر طرف پنجے گاڑے ہوئے ہیں ،لاہور میں 50 ارب کی زمین پر قبضہ ہو چکا : مہرین انور راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پچاس ارب روپے کی زمین پر قبضہ ہوچکا ہے ، پنجاب کے قبضہ مافیا نے لاہور تو کیا

بہاو ل پور کے ریگستان نہیں چھوڑے ،،پنجاب حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہرین انور راجہ کا کہنا تھا کہ   پنجاب کا قبضہ مافیا بہت مضبوط ہے اوراس نے ہر طرف پنجے گاڑے ہوئے ہیں ،اس مافیا نے لاہور میں پانچ ہزار 77کینال جگہ ہڑپ کرلی ہے ،متعلقہ محکمے اس مافیا کے سامنے خاموش ہیں،  پنجاب میں شفافیت کی بڑی مثالیں دی جاتی ہیں لیکن یہاں جو کچھ ہور ہا ہے اس کا سب کو علم ہے ،پنجاب حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوگئی ہے ،غریب کی جائیدار بھی محفوظ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ایمانداری کا کلچر متعارف کرانے کادعوی کرنے والے اراضی پر قبضہ پر خاموش کیوں ہیں ؟ وہ اس اراضی کو واگزار کرنے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کرتے ؟ لینڈر یکارڈ کمپوٹرائزڈ کرنے کا دعوی کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

لاہور -