پمسیٹ یونیورسٹی کا غیر قانونی کیمپس، ہائیکورٹ نے لاہور کیمپس کے چیئرمین ، ڈین فیکلٹی کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم دے دیا

پمسیٹ یونیورسٹی کا غیر قانونی کیمپس، ہائیکورٹ نے لاہور کیمپس کے چیئرمین ، ...
پمسیٹ یونیورسٹی کا غیر قانونی کیمپس، ہائیکورٹ نے لاہور کیمپس کے چیئرمین ، ڈین فیکلٹی کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکوٹ کے جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی ، جسٹس مسعود جہانگیراورجسٹس عاطرمحمودپرمشتمل تین رکنی فل بنچ پمسیٹ یونیورسٹی کا لاہو رمیں مبینہ طور پر غیر قانونی کیمپس قائم کرنے پر لاہور کیمپس کے چیئرمین چودھری منور اور ڈین فیکلٹی کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل بنچ نے یہ حکم  عمیرعاشق وغیرہ کی درخواستوں پر جاری کیا ہے، عدالتی حکم پرسیکرٹری محکمہ ہائرایجوکیشن نسیم نواز پیش ہوئے، درخواست گزاروں کی جانب سے غلام سرور نہنگ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایچ ای سی نومبر 2015 ءتک پمسیٹ لاہورکیمپس کے طلبہ کی ڈگریوں کی تصدیق کرتارہا، اب ڈگریوں کی تصدیق کرنے سے انکارکردیا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سینئر لیگل ایڈوائزر ساجد ہوتیانہ نے عدالت کو بتایا پمسیٹ یونیورسٹی کا دائرہ اختیارصرف کراچی تک ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے بتایا کہ پنجاب میں پمسیٹ کا کوئی سب کیمپس قائم نہیں کیا جاسکتا، جعلی ڈگریوں کے معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود پمسیٹ لاہور کیمپس کے چیئرمین چودھری منور پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے چیئرمین پمسیٹ اور ڈین فیکلٹی کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن نسیم نواز کوہدایت کی وہ طلبہ کے پمسیٹ میں مزید داخلے روکنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں ،عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل کو ملتوی کردی ۔

مزید :

لاہور -