عائشہ ممتاز پنجاب یونی ورسٹی پہنچ گئیں ،زائدالمیعاد اور مضرصحت خوراک کے باعث کینٹین سیل

عائشہ ممتاز پنجاب یونی ورسٹی پہنچ گئیں ،زائدالمیعاد اور مضرصحت خوراک کے ...
عائشہ ممتاز پنجاب یونی ورسٹی پہنچ گئیں ،زائدالمیعاد اور مضرصحت خوراک کے باعث کینٹین سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب فو ڈاتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز پنجاب یونی ورسٹی کی کینٹین پہنچ گئیں ،زائدالمیعاد سینڈوچ اورکیچپ ،مکھیوںکی بھرمار ،مضر صحت رائتے اور باسی سلاد اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کینٹین کو سیل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز جن کا مقصد شہریوں کو مضر صحت خوراک سے بچانا ہے اس بار طلبا و طالبات کو کینٹین کی ناقص خوراک سے بچانے کیلئے پنجاب یونی ورسٹی پہنچ گئیں جہاں انہوں نے شعبہ فائن آرٹس اور شعبہ فارمیسی کی کینٹین پر چھاپہ مارااور وہاں پر موجود زائدالمیعاد خوراکی شیاءجن میں کیچپ ،سینڈوچ اور دیگر چیزیں شامل تھیں برآمد ہونے پر کینٹین کو سیل کر دیا۔کینٹین کی زبوں حالی کو نجی ٹی وی چینل پر بھی دکھایا گیا جہاں ہر طرف گندگی اور مکھیاں نظر آ رہی تھیں ۔ڈائریکٹر فوڈ کے اس اقدام پر جہاں کینٹین انتظامیہ پریشان تھی وہاں طلبا و طالبات نے سکھ کا سانس لیااور فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو سراہا ۔