ڈبل شاہ نے پھر جال بچھادیا
لاہور (ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب نے ڈبل شاہ کرپشن کیس سمیت دیگر مقدمات کے متاثرین میں 16 کروڑ ایک لاکھ 54 ہزار روپے کے چیک تقسیم کردئیے ہیںجبکہ مقامی لوگوں نے ایک مرتبہ ایسے ہی گروہ کے پاس رقم جمع کراناشروع کردی ہے۔ گزشتہ روز اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ کرپشن کیس میں سادہ لوح عوام اور سرکاری رقوم ہڑپ کی گئی تھیں جس میں مرکزی ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے بے نامی اکاﺅنٹس اور اثاثہ جات کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ سمیت دیگر کرپشن مقدمات میں متاثرین کو نیب کی جانب سے ادائیگیوں کو مزید تیز کردیا گیا ہے اور صرف گزشتہ ماہ ایک ارب روپے سے زائد رقم ان میں تقسیم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق وزیر آباد اور گردونواح کے علاقوں کے مقامی لوگ اپنی رقوم ایک بار پھر ڈبل کرنے کے لئے ڈبل شاہ جیسے مجرموں کو دے رہے ہیں۔