پرویز خٹک اور شاہ محمود کا سراج الحق کو فون، جلد عمران خان بھی ملاقات کریں گے

پرویز خٹک اور شاہ محمود کا سراج الحق کو فون، جلد عمران خان بھی ملاقات کریں گے
پرویز خٹک اور شاہ محمود کا سراج الحق کو فون، جلد عمران خان بھی ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں عمران خان اور سراج الحق میں پیدا ہونے والی حالیہ دوریاں مٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان کا سراج الحق سے متعلق بیان غلط فہمی اور میڈیا میں نشر ہونے والی ایک غلط خبر کی بنیاد پر مشتمل ہے اس لئے درحقیقت کوئی مسئلہ موجود نہیں ہے اور جلد ہی عمران خان اور سراج الحق کی ملاقات بھی ہو گی۔ ان کا کہنا تھ اکہ اگر کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی بھی ہے تو دونوں رہنماءمل بیٹھ کر اس کو حل کر لیں گے۔