رائے ونڈ مارچ کیلئے کس نے کتنا چندہ دیا،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

رائے ونڈ مارچ کیلئے کس نے کتنا چندہ دیا،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
رائے ونڈ مارچ کیلئے کس نے کتنا چندہ دیا،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رائے ونڈ مارچ کیلئے کس نے کتنا چندہ دیا،اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیاہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کے لئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءجہانگیر ترین نے ساڑھے تین کروڑ،علیم خان نے ڈیڑھ کروڑ اور چودھری محمد سرور نے پچاس لاکھ روپے چندہ دیا ہے۔
اس سے قبل چندہ دینے والوں کو عمران خان کی قربت نصیب ہونے او ر ساتھ سیلفی بنانے کی خبریں بھی آتی رہی ہیں،بتایا جاتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہش مندوں سے دو لاکھ اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہش مند سے ایک ایک لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

مزید :

لاہور -