ہائی کورٹ :قیام پاکستان کی 50سالہ تقریبات پر ملکہ برطانیہ سے "سر"کا خطاب قبول کرنے پر نواز شریف کے خلاف درخواست دائر

ہائی کورٹ :قیام پاکستان کی 50سالہ تقریبات پر ملکہ برطانیہ سے "سر"کا خطاب قبول ...
ہائی کورٹ :قیام پاکستان کی 50سالہ تقریبات پر ملکہ برطانیہ سے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )برطانوی ملکہ کی جانب سے 1997-98ءمیںقیام پاکستان کی 50سالہ تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو"سر"کا خطاب دیئے جانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ،اس سلسلے میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کی 50سالہ تقریبات کے موقع پربرطانوی ملکہ نے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کو سر کا خطاب دیا۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سر کا خطاب پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر قبول کرلیا ، جو آئین کے آرٹیکل 2(اے )اور 249کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ملک کی 50سالہ تقریبات پر برطانوی ملکہ کی جانب سے سر کا خطاب قومی مفاد میں لینے سے انکار کر دیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب حاصل کرنا ملکی مفاد کی خلاف ورزی اور دور غلامی کی یاد ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو سر کا خطاب ملکہ برطانیہ کو واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -