خاتون ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

خاتون ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا
خاتون ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم وسیم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک 3ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔عدالت میںتھانہ بادامی باغ پولیس نے سجادحسین کو قتل کرنے کے الزام میں 4ملزموںوسیم، طارق ،محمد اعظم اور رفیق کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا، عدالت نے گزشتہ روز وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مجرم وسیم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی جبکہ فاضل جج نے مقدمہ میں شریک دیگر3ملزموں طارق ،رفیق اور عظیم کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ملزمان نے معمولی جھگڑے پر چھریوں سے حملہ کرکے سجاد حسین کو زخمی کردیاتھا جو بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا تھاجس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید :

لاہور -