مل بیٹھ کر معاملہ طے کرلیں ،گلوکارہ حمیرا ارشد اور اس کے سابق شوہر کو عدالت نے 7اکتوبر تک مہلت دے دی
لاہور(نامہ نگار)گارڈین عدالت کے جج شاہد علی کھوکھر نے بچے کا معاملہ مل بیٹھ کر حل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے گلوکارہ حمیرا ارشد کے 5سالہ بچے کے حصول کے لئے دائردعوے کی سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کردی، عدالت میں گلوکارہ حمیرا ارشد کے بچے کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اس موقع پر احمد بٹ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی کہ بچے کے معاملے کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں، اس پر دونوں فریقین کی طرف سے رضامندی ظاہرکردی گئی جس پر عدالت نے فریقین کو 7اکتوبر تک بچے کا معاملہ مل بیٹھ کر حل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ، قبل ازیں حمیرا ارشد کی طرف سے گارڈین جج کی عدالت سے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس پرعدالت نے گارڈین جج شہزاد امین کا تبادلہ ہونے کی وجہ سے درخواست کو غیرموثر کردیا،عدالت نے قرار دیا کہ شہزاد امین کا تبادلہ ہوچکا ہے اور ان کی جگہ شاہد علی کھوکھر آچکے ہیں لہذا اسی صورت میں کیس کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔