ایوان عدل کی لفٹ ساڑھے8ماہ سے خراب ،وکلاءاورشہری خوار

ایوان عدل کی لفٹ ساڑھے8ماہ سے خراب ،وکلاءاورشہری خوار
ایوان عدل کی لفٹ ساڑھے8ماہ سے خراب ،وکلاءاورشہری خوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایوان عدل کی لفٹ ساڑھے8ماہ سے خراب ہونے کی وجہ سے وکلاءسمیت حصول انصاف کے لئے آنے والے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے ،ایوان عدل کی 3 منزلہ عمارت میں تقریبا 60 عدالتیں قائم ہیں جہاں لوگ انصاف کے حصول کے لئے پیش ہوتے ہیں،اتنی بڑی عمارت میں سیڑھیوں کے راستے عدالتوں میں پیشی آسان کام نہیں ہے اس لئے انتظامیہ نے یہاں پرلفٹ نصب کرائی تھی تاکہ آنے والوں کوسہولت فراہم کی جاسکے لیکن مسجدبلاک کی لفٹ تقریبانو ماہ سے خراب پڑی ہے جسے تاحال مرمت نہیں کرایاجاسکاہے۔لفٹ خراب ہونے سے روزانہ کی بنیادپرعدالتوں میں پیش ہونے والے وکلاءکوپریشانی ہے اوراس کے علاوہ ایسے معمرافرادجن کی عدالت میں حاضری ضروری ہوتی ہے انہیں سہارادے کریااٹھاکرعدالتوں میں پیش کیاجاتاہے جوکہ یقیناایوان عدل میں آنے والوں کیلئے تکلیف دہ امرہے۔اس حوالے سے وکلاءاورسائلین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو فوری طور پر لفٹ مرمت کروانی چاہیے تاکہ لوگوں کودرپیش مشکلات میں کمی آسکے اور عدالت میں پیش ہونے والے سائلین و دیگر اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔

مزید :

لاہور -