انتخابات میں شکست ، عمران خان پارٹی رہنماﺅں پر برس پڑے ، شکست کی وجہ بھی بتا دی

انتخابات میں شکست ، عمران خان پارٹی رہنماﺅں پر برس پڑے ، شکست کی وجہ بھی بتا ...
انتخابات میں شکست ، عمران خان پارٹی رہنماﺅں پر برس پڑے ، شکست کی وجہ بھی بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں اپنی پارٹی کو ہونے والی شکست کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں کو کھری کھری سنا دی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کے  ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے عہدیداروں کا بند کمرہ اجلاس منعقد کیا جس میں عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو کھری کھری سنا دی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی انتخابات میں ناکامی بڑی وجہ اقرباءپروری ہے اور اسی کی وجہ سے پارٹی کا شدید نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر رشتہ داروں ، بہنوں اور یہاں تک کہ نوکرانیوں کو بھی نامزد کروایا گیا ہے جبکہ ٹکٹیں تقسیم کرنے والوں نے الٹی گنگا بہا دی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی میں ہر کوئی اپنی من مانی کر رہا ہے اور اگر اسی روش پر قائم رہے تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرح موروثی سیاست شروع ہو جائے گی جس کا نقصان تحریک کو ہو گا ۔