تعلقات استوار نہ کرنے پر پولیس افسر نے لڑکی کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
لاہور(آن لائن) نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس افسر نے تعلقات استوار نہ کرنے پرساتھیوں کے ہمراہ گھرپراندھا دھند فائرنگ کرکے کھڑکیوں کے شیشے توڑے جبکہ گھر کے افراد معجزانہ طور پر بچ گئے. سیکورٹی اہلکاروں نے دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا چوکی انچارج اپنے پیٹی بھائی کو چھوڑ دیا. افسران بالا کے نوٹس میں آنے کے بعد چوکی انچارج سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا. بتایاگیا ہے کہ مقامی تھانہ کا ایس ایچ او حسنین حیدر پاک عرب سوسائٹی میں رہائش پذیر عبدالغفار کی بیٹی سے تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا اور اپنی ایک دوست مونا کے ہمراہ لڑکی کو پیغامات بجھواتا کہ وہ اس کے ساتھ دوستی کرلے ، مگر لڑکی کے انکار کر ایس ایچ او دو لڑکیوں کے ہمراہ گھر پر اندھا فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پاک عرب سوسائٹی کے اہلکاروں نے پولیس والوں کو پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیںاور چوکی انچار محمد اشفاق کے حوالے کردیا ۔ چوکی انچارج نے ایس ایچ او لڑکیوں اور اس کے ساتھیوں کو چھوڑ دیا افسران بالا کے نوٹس میں آنے پر چوکی انچارج کے خلاف الگ مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایس ایچ او لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ذرائع کے ایس ایچ او تھانہ میں فارغ ہونے کے بعد بھی لڑکیوں اور اسکے والدین کو دھمکیاں دیتا رہا۔ڈی ایس پی اقبال شاہ کے مطابق قانون کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے ایس ایچ او نے ہی گھر پر فائرنگ کی ہے مزید تفتیش میں اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔