ن لیگ کے ایم راشد یعقوب کے گھر کے باہرفائرنگ،2گارڈززخمی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے ایم پی اے راشد یعقوب کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جن میں ان کے دو گارڈز زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے راشدیعقوب کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ کے باہرنامعلوم افرادفائرنگ کرکے فرار ہو گئے ہیں جس سے ان کے 2گارڈز زخمی ہو گئے ہیں جن کو ابتدائی طبی امدادہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس والوںکا کہنا ہے کہ ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیںکہ یہ ڈکیتی کا واقعہ ہے کہ یا دشمنی کا ۔