محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی فوج کی زیر نگرانی ممکن بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی کی نگرانی پاک فوج کے حوالے کر دی ہے جو یوم عاشور تک لاہور کے اہم علاقوں میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے لاہور کی اہم شاہراہوں اور مقامات پر فرائض سر انجام دیں گے جن میں قذافی سٹیڈیم ، شاہی قلعہ اور فورٹرس پارک سر فہرست ہیں ۔