سرائے نورنگ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق خان اور مشال خان نامی پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کا پتا نہیں چل سکا تاہم علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔