سرائے نورنگ سے 4افراد کی لاشیں برآمد : پولیس

سرائے نورنگ سے 4افراد کی لاشیں برآمد : پولیس
سرائے نورنگ سے 4افراد کی لاشیں برآمد : پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک) سرائے نورنگ کے علاقے سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرائے نورنگ کے علاقے سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں لاشیں مردوں کی ہیں جن کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئی ہیں جس سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو درینہ دشمنی کے باعث قتل کیا گیا ہے ۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور لاشیں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی مگر ان کی عمریں 35سے 50 سال کے درمیان ہیں ۔