پولیس مقابلہ ،لاڑکانہ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

پولیس مقابلہ ،لاڑکانہ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد
پولیس مقابلہ ،لاڑکانہ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)لاڑکانہ میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کوعالمی فورم پر سپورٹ کیا مگر بنگلہ دیشی حکام ہمیشہ ہماری مخالفت کر تے رہے:سینیٹر سرتاج عزیز

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں کھکرانی پل کے قریب گشت پر مامور پر پولیس کی گاڑی پر ڈاکو نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک گولی ڈاکو کو جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،پولیس ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاجہاں زخمی کا علاج معالجہ جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم زیرحراست ملزم کا اسلحہ تحویل میں لیتے ہوئے مقدمہ کرلیا گیاہے۔

مزید :

لاڑکانہ -