دریائے سندھ میں فتح پورکے قریب کشتی الٹ گئی،امدادی کارروائیاں جاری

دریائے سندھ میں فتح پورکے قریب کشتی الٹ گئی،امدادی کارروائیاں جاری
دریائے سندھ میں فتح پورکے قریب کشتی الٹ گئی،امدادی کارروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)فتح پور کے قریب دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی ہے جبکہ ڈوبنے والے افراد کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں 30مسافروں پر مشتمل قافلے کو میلے میں شرکت کیلئے نوشہروفیروز سے اڈھا لیجانے والی کشتی اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی فتح پور کے قریب ڈوب گئی ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں  کرتے ہوئے 22افراد کو زندہ بچالیا جبکہ 4افراد اپنی مدد آپ کے تحت تیر کر دریا سے باہر نکل آئے ۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا کہنا ہے کہلاپتا  افراد کو تلاش کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید :

لاڑکانہ -