دل اور جذبہ جوان ہونا چاہیے ،میں نوجوانوں سے مزید جوان ہوں،کسی بات میں کم نہیں : سید قائم علی شاہ

دل اور جذبہ جوان ہونا چاہیے ،میں نوجوانوں سے مزید جوان ہوں،کسی بات میں کم ...
دل اور جذبہ جوان ہونا چاہیے ،میں نوجوانوں سے مزید جوان ہوں،کسی بات میں کم نہیں : سید قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(این این آئی) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم این اے محمد ایاز سومرو، ایم این اے نفیسہ شاہ کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد پہلی مرتبہ گڑہی خدا بخش بھٹو پہنچے جہاں انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کے مزاروں پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی اور پھولوں کے چادر چڑھائے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دل اور جذبہ جوان ہونا چاہیے میں نوجوانوں سے مزید جوان ہوں ان سے کسی بات میں کم نہیں ہوں۔ پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے جو اس میں آئے گا وہ سما جائے گا اور ہمارا دل بڑا ہے شروع سے لے کر جو سخت مخالف تھے وہ جب پارٹی میں آئے تو انہیں ہم نے ویلکم کیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کہتے تھے کہ آپ پہلے پیچھے والی کرسی پر بیٹھو اور کام کرکے اور عوام کی خدمت کرکے دکھائیں اور کارکنان کو اعتماد میں لیں جس کے بعد آپ کو آگے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زائد عرصے سے پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا جب تک جان میں سانس، ہاتھ پاو¿ں سلامت اور دماغ کام کررہا ہے تب تک ایک ورکر کی حیثیت سے پارٹی اور عوام کی خدمت کرتا رہوں گا یہ ضروری نہیں کہ مجھے ئی وزیر اعلیٰ رہنا چاہیے دیگر کو بھی موقعہ ملنا چاہیے۔ اب مراد علی شاہ وزیراعلیٰ کے طور پر کام کررہے ہیں، ہماری پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے 8 سالوں کے لیے وزیراعلیٰ بنایا اور اس کے ساتھ ساتھ میں سندھ کا صدر بھی رہا، مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ جدوجہد کی اور اب نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ جدوجہد میں ساتھ ہوں۔ وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعیفیٰ دینے کے بعد پہلی مرتبہ یہاں اپنے شہید قائدین کو سلام پیش کرنے پہنچا ہوں میں شہدا کا مجھ پر بڑے احسانات ہیں۔ اس موقع پیپلز پارٹی رہنما خیرمحمد شیخ، عبدالفتاح بھٹو، خالد میمن، اعجاز لغاری، غلام مصطفیٰ لغاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

لاڑکانہ -