میاں صاحب پر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کا احسان ہے:مولابخش چانڈیو

میاں صاحب پر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کا احسان ہے:مولابخش چانڈیو
میاں صاحب پر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کا احسان ہے:مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گڑھی خدا بخش (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف پرآصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے احسانات ہیں،وفاقی حکومت ہمارا مذاق اڑاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کاکہنا تھا کہ آصف زرداری نے 5 سال جمہوریت پوری کی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔حکومت پنجاب ہمارا مذاق بناتی ہے لیکن انہیں یہ بات یاد ہونی چاہیے کہ پیپلزپارٹی اور آصف زرادری کے نواز شریف پر بہت سے احسانات ہیں،وہ پیپلزپارٹی ہی تھی جو وزیراعظم کو جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس لائی تھی۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جاہ و جلال والی پارٹی ہے، ہمارے رہنما وں نے جب بھی ملک اور پارٹی کو خون کی ضرورت پڑی بے جھجک خون دیا ہے۔ہمارے رہنماوں کے خون کے نذرانوں کی وجہ سے پیپلزپارٹی آج انقلابی پارٹی بن چکی ہے ۔

مزید :

لاڑکانہ -