سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج

سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج
سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کیٹی میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف چوری اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حسین نوازکی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات، یہ میٹنگ کب اورکہاں ہوئی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مدعی نے مقدمے میں ممتاز بھٹو سمیت 19 افراد کو نامزد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم میرے بھائی کو قتل کر کے 50 گائے بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دبئی فیکٹری کی فروخت کے وقت شہبازشریف بطور نمائندہ پیش ہوئے،وکیل،بظاہر کوئی یکسانیت نظر نہیں آرہی،یہ دستخط ہی جعلی ہے :سپریم کورٹ
ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہیم ابڑو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے اور پی پی حکومت پہلے بھی ایسے ہتھکنڈے استعمال کر چکی ہے۔

مزید :

لاڑکانہ -