موبائل پر ایک دوجے کو دل دینے والے پریمی جب ملاقات کرنے پہنچے تو........

موبائل پر ایک دوجے کو دل دینے والے پریمی جب ملاقات کرنے پہنچے تو........
موبائل پر ایک دوجے کو دل دینے والے پریمی جب ملاقات کرنے پہنچے تو........

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایک چرسی کی موبائل پراچانک ایک لڑکی سے بات چیت شروع ہوگئی اورچند کالوں کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ دونوں نے طے کیا کہیں ملا جائے۔ چرسی نے کہا” ڈارلنگ میں فلاں ریسٹورنٹ پر چلا جاتا ہوں اور امرود کا جوس لیکر کھڑے ہوکر پیونگا، مجھے پہچان کر مل لینا“

چرسی نے ریسٹورنٹ پر جا کر امرود کا جوس طلب کیا ،بدقسمتی سے ریسٹورنٹ والوں نے بتایا کہ آج امرود کا جوس تو نہیں ہے۔ مجبوراً مینگو جوس لیکر پینے کھڑا ہو گیا۔
لڑکی ریسٹورنٹ میں داخل ہوئی، ادھر ادھر نظریں دوڑا کر دیکھا تو کوئی بھی لڑکاامرود کا جوس پیتا نظر نا آتا۔ چرسی نے دیکھ لیا کہ لڑکی انتہائی بدصورت ہے۔لڑکی اٹھلاتی ہوئی چرسی کے پاس آئی اور آہستہ سے پوچھا” کیا آپ وہی ہیں جس کی میرے ساتھ موبائل پر بات چیت ہوتی رہی ہے؟“
چرسی نے اپنا جوس والا گلاس لڑکی کو دکھاتے ہوئے کہا” اندھی ہو کیا، یہ تجھے امرود کا جوس نظر آ رہا ہے؟“
خاور ہاشمی ،کراچی

مزید :

لافٹر -