شہر کی سب سے خراب گلوکارہ
ایک امریکی اسکول کی بہترین ٹیچر نے اپنی کلاس کو بتایا۔’’لڑکیو!جب میں نو عمر تھی تو سوچا کرتی تھی کہ بہترین گلوکارہ بنوں گی چنانچہ میں اپنا زیادہ وقت پیانو کے پاس گزارتی اور رات دن گانے گاتی رہتی لیکن ایک دن میرے ڈیڈی نے پیانو چھین کر کہیں چھپا دیا اور میرے ہاتھ میں کتابیں تھما دیں۔نتیجہ یہ نکلا کہ مجھے گانے کا ریاض ختم کرنا پڑا اور اپنی ساری توجہ تعلیم پر صرف کرنا پڑی۔ آپ دیکھ رہی ہو کہ آج میں کیا ہوں؟‘‘
لڑکیوں نے ہم آواز ہو کر کہا۔’’ہمارے اسکول کی سب سے اچھی ٹیچر۔‘‘
’’نہیں۔۔۔!‘‘ٹیچر نے ایک آہ بھر کر کہا۔’’شہر کی سب سے خراب گلوکارہ۔‘‘
رابعہ امجد ،کوپن ہیگن