نکاح خواں ہے یا چھوہارہ؟

نکاح خواں ہے یا چھوہارہ؟
نکاح خواں ہے یا چھوہارہ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    مزاح نگار پطرس بخاری انتہائی شگفتہ شخصیت تھے ،شاذہی ان کے جملے کی زد میں آیا ہوا کوئی بچتا تھا۔ان کے چٹکلے معروف و عام تھے ۔ایک بار انکے کسی عزیز کا نکاح تھا اور اس کے لیے مولوی چاہئے تھا جو نکاح پڑھا سکے۔ تلاش بسیار کے بعد ایک ایسا شخص ڈھونڈ کر ان کے پاس لایا گیا جو بہت دبلا پتلا تھا۔ پطرس صاحب نے اسے دیکھاتو رگ ظرافت پھڑک، خوشی سے چہکے اور بولے ” چلو یہ بھی اچھا رہا۔نکاح کے لیے دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ نکاح خواں کی اور چھوہارے کی۔ ماشاء اللہ ان میں دونوں صفات موجود ہیں۔“
جبران خلیق ۔اسلام آباد

مزید :

لافٹر -