” اوہ، میں سمجھ گئی آپ میرے ڈیڈی سے کیوں ملنا چاہتی ہیں“

” اوہ، میں سمجھ گئی آپ میرے ڈیڈی سے کیوں ملنا چاہتی ہیں“
” اوہ، میں سمجھ گئی آپ میرے ڈیڈی سے کیوں ملنا چاہتی ہیں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایک پارٹی میں ایک لڑکی نے نہایت باریک کپڑے کا لباس پہن رکھا تھا۔ جو نوجوانوں کے دل و دماغ پر بجلیاں گرا رہا تھا۔ من چلے، بہانے بہانے سے اس لڑکی کے گرد چکر لگا رہے تھے۔ ایک خاتون بڑی دیر سے یہ تماشا دیکھ رہی تھیں، جب ان سے برداشت نہ ہوا تو وہ اس لڑکی کے پاس پہنچیں۔

”سنو لڑکی! میں تمہارے ڈیڈی سے ملنا چاہتی ہوں۔“ انہوں نے بگڑے تیور سے کہا۔
”وہ.... سامنے، جن کو لڑکیاں گھیرے کھڑی ہیں، وہی میرے ڈیڈی ہیں، شہر کے مشہور لیڈیز ٹیلر.... اوہ، میں سمجھ گئی کہ آپ ان سے کیوں ملنا چاہتی ہیں.... آپ بھی ان سے میرے جیسا ڈریس سلوانا چاہتی ہیں.... ہیں نا....؟“ لڑکی نے انداز د لربائی سے کہا۔
(اختر حسین جعفری ۔۔کویت)

مزید :

لافٹر -