سب سے مثالی شوہربننا ہے تویہ کام کرنا ہوگا۔۔۔۔۔
ایک بوڑھاشخص اپنی شادی کی پچاسویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہا تھا۔ ایک دن اس کو میاں بیوی کے جھگڑوں کو حل کرنے والے ادارے نے ایک سیمینار میں مدعو کیا تا کہ وہ ناکام خاوندوں کو لیکچر دے کر ان کی شادی کامیاب ہونے میں مدد کر سکے۔
لیکچر کے بعد ایک نوجوان اس کے پاس گیا اور سوال کیا ”میں بھی آپ کی طرح کامیاب شوہر بننا چاہتا ہوں ، مجھے بھی یہ گر بتادیں کیسے اچھا شوہر بنا جاسکتا ہے؟ “
بوڑھا بولا ”میں اپنی بیوی کیساتھ حسن سلوک سے پیش آتارہا ہوں ، میں نے اس پر رقم خرچ کی، مگر سب سے بڑھ کر میں نے یہ کیا کہ شادی کی بیسویں سالگرہ پر اسے میکے لے گیا“
سوال کرنے والا بولا” واہ جناب آپ تو ہمارے لیے ایک مثال ہیں۔ اب آپ بتائیں اپنی پچاسویں سالگرہ پر اپنی بیوی کیلیے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ “۔
بوڑھا ” میں اسے میکے سے واپس لینے جا رہا ہوں“
شہلا رضا قائم خانی۔کراچی