غیرت کے نام پر قتل کی کوشش ، رشتہ داروں نے خاتون کے ناک اور ہونٹ کانٹ دیے
لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے میں غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش میں رشتہ داروں نے ایک خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ناک اور ہونٹ کانٹ دیے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خاتون پر رشتہ داروں نے بیہمانہ تشدد کیا اور اس کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے کزن نے کلہاڑی کے وار کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے عدم سہولیات کے باعث خاتون کے زخموں کو ٹانکے لگادیے ہیں لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک اس کے زخموں کی پلاسٹک سرجری نہیں کی جاتی زخموں کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔