پاکستانی باپ بیٹے نے انوکھا ریکارڈ بنا دیا

پاکستانی باپ بیٹے نے انوکھا ریکارڈ بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ (ویب ڈیسک) 90 کلو گرام وزنی 47 سالہ شخص عالم نصر چوہان 4 انچ کی اور ان کے 35 کلووزنی 10 سالہ بیٹے نے اڑھائی انچ کی سائیکل چلا کر حیرت زدہ کر دیا۔ لیہ میں فاسٹ فوڈ کے بزنس سے وابستہ عالم نصر نے خود ہی یہ دونوں سائیکل بنائے ہیں، 4 انچ والے سائیکل کا وزن ساڑھے 3 کلو اور اڑھائی انچ والا ڈیڑھ کلو وزنی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے باپ بیٹا ہیں ، اس لیے حکومت ان دونوں کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈکیلئے خود سرکاری طور پر بھجوائے ۔ روزنامہ ’دنیا ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نصر عالم نے بتایا کہ اب انہوں نے اڑھائی انچ کی سائیکل بھی بنالی ہے پہلے مرحلے میں انہوں نے ایک عوامی اجتماعی میں اس سائیکل پر بیٹھنے کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا ہے، اپنے وزن سے کئی گنابھاری بھر کم وزن برداشت کرنے والے یہ سائیکل 18 گیج والی لوہے کی چادر سے بنائے گئے ہیں ۔ نصر عالم چوہان نے بتایا کہ وہ گریجوایٹ ہیں 1987 ء میں اپنے زمانہ طالبعلمی کے دوران سلو سائیکلنگ کا مقابلہ بھی جیت چکے ہیں، انہوں نے 50 فٹ کا فاصلہ نصف گھنٹہ میں طے کیا تھا۔

مزید :

لیّہ -