نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کو اغواءکر لیا

نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کو اغواءکر لیا
نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کو اغواءکر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کو اغواءکر لیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلع بھر کی ناکہ بندی کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 6 نامعلوم مسلح افراد 2 گاڑیوں پر سوار ہو کر دنیا نیوز کے لیہ میں موجود سب آفس میں آئے اور نمائندہ محسن عدیل کو اغواءکر کے گئے۔ دنیا نیوز کے مطابق اغواءکار محسن عدیل کے کاغذات اور ان کا کمپیوٹر بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور ضلع بھر کی ناکہ بندی کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

لیّہ -