عزاداری کے جلو سوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا

عزاداری کے جلو سوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا
عزاداری کے جلو سوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ(اے پی پی )کمشنر ڈی جی خان ڈویثرن محمد یثرب نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے جلو سوں و مجا لس عزاءکی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ، سکیورٹی پلان پر عمل درآمدکیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن دشمن اور شر پسندعناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ایس او پی کے مطا بق تمام ضروری میو نسپل سروسز کی فراہمی کے لئے کو ئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا جا ئے گا.

انڈیا کا تریاق سکھ، پاکستان مدد کرے تو خالصتان بنا لیں گے: ڈاکٹر امرجیت سنگھ کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

یہ با ت انہو ں نے ٹی ایم اے ہال لیہ میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر رحمت اللہ نیازی،ممبران اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری ، چوہدری اشفاق احمد ، ڈی سی او سید واجد علی شاہ،ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء، سرکا ری افسران و ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی موجود تھے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری اور چوہدری اشفاق احمدو سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی امن وامان کے قیام کے لیے واضح ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں امن کمیٹیوں و ضلعی انتظامیہ کے اجلاسز کے ذریعے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے او ر شرپسند عناصر کے قلع قمع کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کیے جارہے ہیں،اجلاس میںاراکین ڈسٹرکٹ امن کمیٹی طلحہ زبیر ،سید ثقلین زید ی ،سید نئیر عباس شاہ،قاری کفایت اللہ ،قاری فداالرحمان ،قاری عمر حیات ،سید علم دارحسین شاہ،رانا اعجاز سہیل،محمد اشرف چشتی،صدر انجمن تاجران لیہ واحد بخش باروی ،کروڑ حاجی مختیار حسین نے خطاب کرتے ہوئے مختلف امور کے بارے میں توجہ مبذول کروانے اور امن وامان کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا،بعدازاں قاری کفایت اللہ نے ملکی سلامتی استحکام کے لیے دعاکرائی۔

مزید :

لیّہ -