عوام آئندہ انتخابات میں چوروں کے ٹولے کاصفایا کردیں گے:جہانگیر ترین
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہاہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں چوروں کے ٹولے کاصفایا کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں کے یونین کونسل کونڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ فخرہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ میں عمران خان کے ساتھ ثابت قدم رہا،جھوٹ اور مکاری کرنیوالا کرپٹ ٹولہ بے نقاب ہوچکاہے جبکہ ن لیگ اس وقت مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ انتخابات میں چوروں کے ٹولے کاصفایا کردیں گے اورجنوبی پنجاب کی تمام سیٹوں پرکامیابی حاصل کریں گے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں