بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں سے مبینہ بدفعلی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان نابالغ بچوں کو جھانسہ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتے تھے اور اس دوران اس سارے عمل کی ویڈیو بھی بنا لیتے تھے جس کے بعد وہ بچوں کوبلیک میل کرتے تھے۔ ایک بچے کے والدین کی طرف سے شکایت ملنے کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارکیے گئے دونوں افرادسے میموری کارڈ اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں ۔