زرعی قرضہ معافی کیس میں نواز شریف کے ساتھی ملوث ہیں: جہانگیر ترین
لودھراں (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف قرضہ معافی کے حواسے سے سینٹ میں رپورٹ پیش کرکے نواز شریف نے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑا مارا ہے۔ اب اس کا سنبھالنا ان کے لیے مشکل ہو جائے گا۔
اپنے بیان میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میرے خلاف پیش کردہ رپورٹ خود نواز شریف کے لیے ہی مشکلات پیدا کر دے گی۔ جس زرعی ترقیاتی بینک کے قرضے کی بات (ن) لیگ کر رہی ہے اس میں نواز شریف کے اپنے قریبی رفقاءملوث ہیں جس کے میرے پا س مکمل ثبوت ہیں۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں کسی بھی بینک سے ایک دھیلے کا قرض معاف نہیں کروایا ۔
جہانگیر خان ترین نے کہا کہ تاندلیاں والا شوگرمل نواز شریف کے مشیر خاص برائے ریونیو ہارون اختر کی ملکیت ہے لیکن (ن) لیگ اس کو میری ملکیت ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔