بہاولپور روڈ پر لاہور آنے والی بس اور ٹرالر میں تصادم ، 10مسافر زخمی
لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک ) بہاولپور روڈ پر آدم واہن کے قریب بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10افراد ذخمی ہو گئے ۔
جیو نیوز کے مطابق بہاولپور سے لاہور آنے والی بس راستے میں ٹرالر سے جا ٹکرائی ۔حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے بس کے 10زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالر ڈرائیورکی غلطی سے پیش آیا ہے تاہم زخمی ہونے والے مسافروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔