گھر میں گھس کر لڑکی کے اغواءکی کوشش،مزاہمت پر والدین پر بہیمانہ تشدد : پولیس

گھر میں گھس کر لڑکی کے اغواءکی کوشش،مزاہمت پر والدین پر بہیمانہ تشدد : پولیس
گھر میں گھس کر لڑکی کے اغواءکی کوشش،مزاہمت پر والدین پر بہیمانہ تشدد : پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) رتی گلی میں20سے زائد ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو اغواءکرنے کوشش کی،ملزمان نے مزاہمت پر لڑکی کے والدین پر بہیمانہ تشدد کیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جب لڑکی کے والدین نے مزاہمت کی تو وحشی ملزموں نے لڑکی کی والدہ کے سر کے بال اور والد کی داڑھی کاٹ دی ۔لڑکی کے والدین کو زخمی حالت میں فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغواءکار لڑکی کو اغواءکرنے میں نا کام رہے اور والدین پر تشدد کرکے فرار ہو گئے۔پولیس نے تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید :

مانسہرہ -