مانسہرہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ ، خواجہ سراﺅں سمیت 6افراد جاں بحق ، 10زخمی
مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مانسہرہ کے نواحی علاقے میں باراتیوں سے بھری بس الٹنے سے چارخواجہ سراﺅں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔
نیو نیو ز کے مطابق مانسہرہ کے علاقے مہاڑ پھبلڑہ میں باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گرنے سے6 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں ۔ حادثے میں 10افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ہنگو بڑی تباہی سے بچ گیا ،خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس الٹ کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجےمیں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ بارات واپس آرہی تھی کہ راستے میں بس کو حادثہ پیش آیا۔بس میں خواجہ سراؤں سمیت 50 سے زائد باراتی سوار تھے۔
حادثے کے خبر ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔