مردہ سمجھ کر دفنایا جانے والا شخص 4 روز بعد گھر پہنچ گیا

مانسہرہ

مانسہرہ(ویب ڈیسک ) مانسہرہ کے علاقع بفہ میں ہیروئن کے نشے میں مبتلا شخص کی چار دن قبل مسخ شدہ نعش بفہ ہسپتال کے قریب سے ملی تھی جس کی شناخت بفہ کے رہائشی رفیق کے نام سے کی گئی جس کے بعد لاش ورثا کے خوالے کر دی گئی تھی ورثا نے نعش کو پورے اہتمام کے ساتھ مقامی قبرستان میں دفن کر دیا تھا۔ مگر گزشتہ روز رفیق زندہ سلامت گھر پہنچ گیا۔ جسے زندہ دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے مگر چار روز قبل مردہ سمجھ کر دفنائے گئے رفیق کے گھر والے انتھائی خوش بھی ہیں بفہ میں رفیق کے زندہ ہونے کی خبر چند ہی منٹوں میں پورے علاقہ میں پھیل گئی جس کے بعد لوگ جو ق درجوق رفیق سے ملنے آرہے ہیں چار دن قبل جس لاش کو رفیق سمجھ کر دفنایا گیا تھا وہ لاش کس کی تھی یہ اب ایک معمہ بن گیا ہے اپنی نوعیت کا واحد واقعہ پیش آنے پر بفہ پورے ہزارہ ڈویڑن کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ دوسری طرف قبر میں دفن مردے کے لواحقین کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔