مردان خودکش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، شہداءکی تعداد 15ہو گئی

مردان خودکش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، شہداءکی تعداد 15ہو گئی
مردان خودکش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، شہداءکی تعداد 15ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک ) مردان ضلع کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان خودکش حملے کا ایک اور زخمی کوہاٹ کا رہائشی صدیق ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے جس کے بعد شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد15تک جا پہنچی ہے جبکہ ابھی بھی پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں حملے کے کئی زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے رہائشی صدیق نامی شخص کو مردان خودکش حملے کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا ، اس کے چہرے اور سر پر شدید زخم آئے تھے جو آج دم توڑ گیا ہے ۔

مزید :

مردان -