گلالئی الزام ، خواجہ محمد خان ہوتی کا عمران کی سزا تجویز کرانے کیلئے علماءکا جرگہ بلانے کا اعلان

گلالئی الزام ، خواجہ محمد خان ہوتی کا عمران کی سزا تجویز کرانے کیلئے علماءکا ...
گلالئی الزام ، خواجہ محمد خان ہوتی کا عمران کی سزا تجویز کرانے کیلئے علماءکا جرگہ بلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان ( ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور سابق وفاقی وزیر نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے عمران خان اور عائشہ گلالئی کے تنازعے پر علمائے کرام کا جرگہ طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرگہ میں اس بات پر غور وخوض کیا جائے گا کہ ایک خاتون کو گندے ایس ایم ایس بھیجنے پر اسلامی احکامات اور شرع کی رو سے عمران خان کو کیا سزا دی جاسکتی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ خان نے کہا کہ اب عائشہ گلالئی پر کرپشن کے الزامات لگائے جارہے ہیں تو پی ٹی آئی والے چارسال تک کیوں اس پر خاموش تھے انہوں نے کہا کہ دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے والے عمران خان کی تلاشی کا وقت آگیا ہے تو کیوں تلاشی دینے سے گریزاں ہیں عائشہ گلالئی کیس کی چھان بین کرکے عمران کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کے وزراءاور اراکین اسمبلی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں تو عمران خان کیوں اس پر خاموش ہیں اور ان کے احتساب کے دعوے کہاں گئے خواجہ محمد خان ہوتی نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ صوبے میں ہونے والی کرپشن کا از خود نوٹس لیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے۔

مزید :

مردان -