مشال نے پانی مانگا،کلمہ پڑھا اور ہسپتال لیجانے کیلئے کہا:دوست مشال خان
مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل کئے جانیوالے مشال خان کے دوست نے کہا ہے کہ مشال نے مرنے سے پہلے پانی مانگا،کلمہ پڑھا اور ہسپتال لیجانے کیلئے کہا۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء سے گفتگو کرتے ہوئے مشال خان کے دوست کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں کو نہیں جانتا اور مجھے نہیں معلوم کہ حملہ کرنیوالے کہا ں سے آئے،مشال سیڑھیوں پر گرگیا تھا او ر دم توڑنے سے قبل اس نے پانی مانگا،کلمہ پڑھا اور ہسپتال لیجانے کیلئے کہا۔یاد رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالبعلم مشال خان کو توہین مذہب کے الزام میں مشتعل طلباء کی جانب سے تشدد کرکے قتل کردیاگیا تھا۔