گاﺅں کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،چہلم میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے :والد مشال خان

گاﺅں کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،چہلم میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے :والد مشال ...
گاﺅں کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،چہلم میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے :والد مشال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیے جانے والے طالب علم مشال خان کے والد اقبال خان نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے اور گاﺅں کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور وہ مشال خان کے چہلم میں شرکت کریں گے ۔نجی نیوز چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے گاﺅں اور صوبے کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،21مئی کو مشال خان کا چہلم ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مشال خان کے چہلم پر لوگ اپنی جیب سے پیسہ خرچ کر کے آئیں گے ،یہ ایسے لوگ نہیں ہو نگے جنہیں زبردستی لے جا یا جاتا ہے ۔اقبال خان نے کہا کہ مشال خان کے قتل کے حوالے سے پولیس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں ،جو لوگ کیمروں میں آئے انہیں تو پکڑ لیا گیا لیکن جو اصل ماسٹر مائینڈ ہیں ان پر ہا تھ نہیں ڈالا جارہا ہے ،اگر ان لوگوں کو پکڑ لیا گیا تو مشال خان کے قتل کی اصل وجہ پتہ لگ جائے گی۔

بھارت نے پاکستان کے دریائے راوی کا پانی روک کر خود استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا

مزید :

مردان -