مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق
مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان میں نامعلوم فائرنگ ، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی ہائی کورٹ نے کلبھوشن کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی درخواست مسترد کردی

تفصیلات کے مطابق مردان میں اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔گولیوں کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے اس کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے شناختی کارڈ ملا جس سے مقتول کی پہچان نعیم طلعت کے نام سے ہوئی ،بعد ازاں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی یا ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا؟تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا،تاہم نامعلوم ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

مردان -