”یوکرائن ہوں ، پیسے بھیجو “، پی ٹی آئی رکن اسمبلی طفیل انجم کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم کا فیس بک آئی ڈی ہیک کر لیا گیا ۔
سماءٹی وی کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی طفیل انجم کی فیس بک آئی ڈی کو ہیک کر لیا گیا ہے جہاں سے ہیکر ز کی جانب سے طفیل انجم کے دوستوں سے پیسے بھجوانے کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔
طفیل انجم کا کہنا ہے کہ ہیکرز ان کا فیس بک آئی ڈی استعمال کر تے ہوئے دوستوں کو پیغامات دے رہے ہیں کہ میں یوکرائن میں ہوں اور پیسوں کی ضرورت ہے لہذٰا پیسے بھیجے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو درخواست دینے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور آئی ڈی ابھی تک ہیک ہے ۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور اہل و عیال سے درخواست کی ہے کہ پیسوں کا مطالبہ ہیکرز کی جانب سے کیا جا رہا ہے لہذٰا و ہ اس قسم کے پیغامات کو نظر انداز کر یں۔