عبدالولی خان یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اہم اجلاس ، جامعہ 22 مئی کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

مردان

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن) عبد الولی خان یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں 22مئی سے جامعہ کو دوبار ہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کوئی ادارہ ملکی سلامتی کا کام اکیلا نہیں کرسکتا،ابھی کلبھوشن کی سزا کے میرٹ کا فیصلہ ہونا ہے:رانا ثناءاللہ
تفصیلات کے مطابق مردان میں مشال خان کے قتل کے بعد سے بندعبدالولی خان یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی کو کھول دیاجائے گا۔یونی ورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔سنڈیکیٹ کے فیصلے کے مطابق یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی، شنکرکیمپس24 مئی اور گارڈن کیمپس25مئی سے کھلیں گے۔

’وہ گاؤں جہاں رہنے والے مردوں سے کوئی لڑکی شادی کرنے کو تیارنہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔‘
واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی۔