مشال خان قتل کیس ،لیکچرر ضیا اللہ ہمدرد نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

مشال خان قتل کیس ،لیکچرر ضیا اللہ ہمدرد نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ ...
مشال خان قتل کیس ،لیکچرر ضیا اللہ ہمدرد نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشال خان قتل کیس کے اہم گواہ یونیورسٹی لیکچرر ضیا اللہ ہمدرد نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لیکچرر ضیا اللہ ہمدرد نے بطور گواہ مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشال خان نہ صرف میرا طالبعلم تھا بلکہ وہ میرا دوست بھی تھا، مجھے مشال کی طرف سے گستاخی کا علم نہیں۔ایس ایس پی عبدالرﺅف کو مشال کو بچانے کا کہا لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ڈی ایس پی حیدر خان موقع پر موجود ہیں۔

یونیورسٹی میں سیاست ہے ، میں نے کبھی مشال کی کوئی قابل اعتراض پوسٹ نہیں دیکھی: ضیاء اللہ ہمدرد
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایس ایس پی کے سامنے عبداللہ کو مارا پیٹا گیا لیکن اسے بچالیا گیا ، واقعے کے بعد اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ یونیورسٹی لیکچرر شپ سے بھی استعفیٰ دے چکا ہوں۔

مزید :

مردان -