کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعدمردان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ، گھی کے ڈبوں میں بارود چھپانے والے 2دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعدمردان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ، گھی کے ...
کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعدمردان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ، گھی کے ڈبوں میں بارود چھپانے والے 2دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ٹی ڈی پولیس نے مردان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 2دہشگردوں کو گرفتار کر لیا ۔

سماءٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے مردان سے 2دہشتگردوں کو گرفتار کر تے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملا دیا ، دہشتگردوں کے قبضے سے گھی کے ڈبوں میں نصب 7کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے جو مردان کے بازاروں اور دیگر مقامات پر تخریب کاری کیلئے استعمال کیا جا نا تھا ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان کے قبضے سے گھی کے ڈبوں میں بند 7کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے ، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

مردان -