مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم مردان سے گرفتار کر لیا: ڈی آئی جی

مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم مردان سے گرفتار کر لیا: ڈی آئی جی
مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم مردان سے گرفتار کر لیا: ڈی آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں گستاخی کے الزام میں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان پر گولی چلانے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے مردان سے گرفتار کرلیا۔مرکزی ملزم مشال کا کلاس فیلو اور قریبی دوست تھا۔

مشال خان قتل ازخود نوٹس:نئی جے آئی ٹی تشکیل،سپریم کورٹ کا پولیس کی تحقیقات پر اظہار اطمینان
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مردان عالم شنواری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ اس واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں اور تحقیقات کے بعد ہی گولی چلانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔مرادن کی عبدالولی خان کی یونیورسٹی کی طالب علم مشال خان کو اس کے اپنے ہی ساتھی طالب علم نے بیہمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔

بدچلنی سے منع کرنے پر اہلیہ نے خاوند کو ڈنڈے مارمارکر قتل کر دیا‘ ملزمہ گرفتار
ڈی آئی جی مردان کا مزید کہنا تھا کہ عمران مشال کا کلاس فیلو تھا،ملزم عمران نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیاہے،گرفتار ملزمان کے بیان کے مطابق مشال کو گولیاں عمران نے ماری تھیں ، مشال کے ایک دوست کو تلاش کررہے ہیں، مرکزی ملزم کو خفیہ اطلاع پر آج ہی گرفتار کیاہے۔

پیمرا نے جیونیوز کو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان کا انٹریو نشر کرنے سے روک دیا
عالم شنواری کا مزید کہنا تھا کہ یونی ورسٹی انتظامیہ 3گھنٹے تک خود واقعے کی انکوائری کرتی رہی،پولیس کی تحقیقاتی ٹیم ثبوتوں کاجائزہ لے رہی ہے، ساری تحقیقات ثبوتوں کی بنیاد پر ہورہی ہے،معاملے پر ایف آئی اے سے بھی رجوع کیاہوا ہے۔ اس کیس کومیرٹ پرپروفیشنل انداز سے ہینڈل کر رہے ہیں، دو مرتبہ سپریم کورٹ میںرپورٹ جمع کرائی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، ماہرین نے عمران خان کے رقم کی پیشکش کے بیان پر قانونی چارہ جوئی کا مشورہ دیدیا
انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے پولیس سے تاخیر سے رابطہ کیا ، ڈی ایس پی ٹیلی فون کے محض 10منٹ کے بعد یونیورسٹی کے اندر پہنچ چکے تھے ،پولیس کو بتایاگیاکہ مشال یونی ورسٹی سے باہر ہے،پولیس کی اگرکہیں کوتاہی ہے تواسے بھی دیکھ رہے ہیں ،مشال کی لاش کوجلانے سے بھی پولیس نے بچایا، وڈیو کی مدد سے بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید :

مردان -