جب مشال کے کمرے کا تالہ توڑا گیا تو وہ کلمہ پڑھ رہا تھا : یونیورسٹی اساتذہ کا بیان
مردان (ڈیلی پاکستان آں لائن) یونیورسٹی اساتذہ نے کہا ہے کہ جب مشال کو قتل کرنے کے لئے اس کے کمرے کادروازہ توڑا گیا تو اس نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ پڑھنا شروع کردیا گیا تھا۔
مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم مردان سے گرفتار کر لیا: ڈی آئی جی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جب ہجوم نے ہاسٹل میں اس کے کمرے کا تالا توڑا گیا تو وہ اپنے کمرے میں کلمے کا ورد کر رہا تھا اور بلند آواز میں ہجوم سے کہنے لگا کہ میں مسلمان ہوں ، میں نے کوئی گستاخی نہیں کی خدارا مجھے ناحق قتل نہ کریں ۔
پاک آرمی کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ افغانستان، مزار شریف حملے پر اظہار افسوس، زخمیوں کو مفت علاج کی پیشکش
واضح رہے کہ طالب علم مشال کو اس کے کلاس فیلو دوست عمران نے گولی ماری تھی جب کہ وہاں موجود پولیس نے ہجوم کی جانب سے مشال کی لاش کو جلانے سے روکا تھا۔