لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج تحریک کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی : نصیراحمد
لاہور(فورم :شہزاد ملک :تصاویر :ذیشان منیر) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے سابق صدر نصیر احمد نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے تھا لیکن اقتدار کی حوس نے انہیں اخلاقی اقدار سے بھی دور کردیا ہے جب دو جج صاحبان نے انہیں نااہل قرار دینے کا نوٹ لکھ دیا ہے تو اس کے بعد ان کا اخلاقی فرض تھا کہ وہ مستعفی ہو جاتے۔وہ گزشتہ ورز’’ پاکستان کے فورم میں اظہار خیال کررہے تھے‘‘۔نصیر احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی صدارت میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شروع کی گئی احتجاجی تحریک کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اس عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام نے پیپلز پارٹی کے چار مئی کے مینار پاکستان کے احتجاجی کیمپ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ وہ بھی (ن) لیگ کے جھوٹے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں عوام نے (ن) لیگ کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے ۔مسلم لیگ( ن) کو الیکشن کے وقت قوم سے کیے ہوئے وعدوں کی تکمیل کے لئے پورا وقت دیا تھا اور اس کے لیے پیپلز پارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ بھی سننا پڑھا لیکن پیپلز پارٹی نے( ن) لیگ کو سیاسی شہید نہیں ہونے دیا مسلم لیگ (ن) کو غیر ملکی قوتوں کی جانب سے جمہوریت پرشب خون کے خلاف بھرپور مذمت کی 4 سال گزرنے کے باوجود (ن )لیگ نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے بلکہ نا اہلی پولیسیوں کے بدولت پاکستان کی سلامتی کو بھی داؤپر لگا دیا لوڈشیڈنگ کے بحران کی وجہ سے ملک کی معیشت کئی عشرے پیچھے چلے گئی ہے ززاعت میں بھارت کو ترجیح دینے کے باعث کسان اپنی فصلیں جلنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت ختم ہو کر رہ گئی ہے مالی نقصانات پر کسان خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت کی میگا کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے اور سپریم کورٹ نے بھی نوا ز شریف کو کرپٹ ڈکلیئر کر دیا ہے دو ججوں نے اپنے فیصلے میں وزیر اعظم پاکستان کو صادق اور امین ماننے سے انکار کر دیا ہے اور تین ججوں نے بھی وزیر اعظم کو گرین چٹ نہیں دی اور مزید تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے ان حالات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو مزید وقت دینے سے ملک میں بحران شد تر ہو جائے گا۔انہوں نے کہ کہ اس صورت حال کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن )کی عوام دشمن پالیسیوں کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے 4 مئی مینار پاکستان پر پیپلز پارٹی کے کارکن اور عوام لوڈشیڈنگ اور پانامہ ایشو پر احتجاجی کیمپ لگائیں گے جہاں پر کارکن دستی پنکھے لیکر لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔