ملک دشمن عناصر پر امن پاکستان کو برباد کرنا چاہتے ہیں

ملک دشمن عناصر پر امن پاکستان کو برباد کرنا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر اقلییے امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب اور طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں پرمشتمل پھولوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے امن اور بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنے کے ناکام کوششو ں میں مصروف ہیں انہوں نے یہ بات مشن احاطہ گراؤنڈ رائے ونڈ میں اٹرنل لائف منسٹری کے زیر اہتمام پاکستان کی بقاء، امن وسلامتی،ترقی اور استحکام کیلئے منعقدہ کرسچین کمیونٹی کی اجتماعی دعائیہ تقریب میں شریک لاکھوں مسیحی افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایم پی اے شہزاد منشی، آسٹریلیا سے مدعو بشپ جان ، پاسٹر انور فضل،پاسٹر عمران فضل، مسیحی رہنما آصف بھٹی،ملک بھر کے گرجا گھروں کے پادری اور مسیحی سیاسی و مذہبی رہنما پاکستان کی سلامتی کیلئے اس خصوصی دعا میں شریک ہوئے۔